Leaf Utilization: For extra fodder, remove leaves 20 days before harvest; they can be fed fresh (up to 16% protein, 30 maunds per kanal).
کوہ نور کیٹل فروٹ – مویشی پال حضرات کے لیے ایک انقلابی چارہ
نورانی سیڈز ہمیشہ تحقیق اور جدت پر یقین رکھتی ہے ہماری کئی سالوں کی محنت اور تجربات کی بدولت ہم پاکستان کے مویشی پال حضرات کے لیے جدید اور اعلیٰ معیار کے چارے متعارف کرواتے رہتے ہیں ہمارا مقصد ہے صحت مند مویشی زیادہ دودھ اور گوشت کی پیداوار اور فارم کے راشن کے اخراجات کم کرنا
کئی سال کی تحقیق کے بعد ہم فخر کے ساتھ متعارف کروا رہے ہیں کوہ نور کیٹل فروٹ ایک شاندار چارہ جو اب یورپ کے ڈیری اور کیٹل فارموں میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انتہائی میٹھا توانائی سے بھرپور اور غذائیت سے مالا مال ہے
اہم خصوصیات
دودھ کی کوالٹی میں اضافہ دودھ کو 2 سے 2.5 فیصد تک گاڑھا کرتا ہے
زیادہ پیداوار فی ایکڑ 100 سے 160 ٹن تک کی صلاحیت کم رقبے میں زیادہ چارہ
وزنی پھل فی پھل اوسطاً 4 سے 8 کلوگرام اور اچھی نگہداشت پر 12 کلوگرام تک
پروٹین سے بھرپور پتے ہاتھی کان جیسے بڑے پتے 16 فیصد تک پروٹین کے ساتھ فی کنال 30 من پتوں کی پیداوار
انتہائی پسندیدہ چارہ 20 فیصد تک مٹھاس مویشی شوق سے کھاتے ہیں
موزوں برائے گائے بھینس بکری دنبہ مرغی خرگوش اور گھوڑے
کاشت کا طریقہ
زمین کو اچھی طرح ہل چلا کر نرم کریں اور پرانے گوبر کی کھاد مکس کریں
15 انچ چوڑی اور 12 انچ اونچی کھیلیاں بنائیں اور دونوں اطراف بیج لگائیں
بیجوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 10 انچ رکھیں فی کنال تقریباً 3000 بیج درکار ہیں
30 دن بعد تقریباً 10 فیصد پودوں میں 2 سے 3 جڑیں بن جائیں گی انھیں قریب منتقل کریں تاکہ بھیڑ نہ ہو
پہلے 60 دن جڑی بوٹیوں کی صفائی اور گوڈی کے ذریعے زمین کو صاف رکھیں
60 دن کے بعد جڑوں کی نشوونما تیز ہوتی ہے کھیلیوں پر مٹی چڑھائیں تاکہ پھل کا سائز اور وزن بڑھے
پھل 120 سے 140 دن میں تیار ہو جاتا ہے 130 دن بعد مویشیوں کو کھلانا شروع کریں
.پھل نکالنے سے 20 دن پہلے پتے توڑ کر بھی چارے کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں ان میں 16 فیصد پروٹین اور فی کنال 30 من پتوں کی پیداوار حاصل ہوتی ہے